نوٹ بندی کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی مسلسل اپوزیشن کے نشانے پر ہیں۔
اسی کو لے کر کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے آج پھر پی ایم پر شدید حملہ
بولا۔ پارلیمنٹ کے احاطے میں دھرنے کے دوران راہل نے سوال اٹھایا کہ مودی
آخر کیوں پارلیمنٹ نہیں آ رہے۔ کیا وہ گھبرا رہے ہیں؟ انہوں نے لوک سبھا
اسپیکر پر بھی ایوان میں نہیں بولنے دینے کا الزام لگایا۔ راہل نے کہا کہ وزیر اعظم جہاں ناچ گانا ہو وہاں تقریر کر سکتے ہیں، لیکن
ایوان میں آکر 200 ممبران پارلیمنٹ کو جواب نہیں دے سکتے۔ کچھ نہ کچھ تو
گھبراہٹ ہے۔ لوگوں کا زبردست نقصان ہو رہا ہے۔ وزیر خزانہ کو نہیں پتہ تھا،
لیکن بی جے پی
کے تاجر دوستوں کو اس کا پتہ تھا، ان لوگوں کی تصاویر
انٹرنیٹ پر ہیں۔ وزیر اعظم ایوان میں آئیں، مکمل ڈبیٹ سنیں، پورا اپوزیشن
متحد ہے۔ وزیر اعظم جہاں ناچ گانا ہو وہاں تقریر کر سکتے ہیں، لیکن ایوان میں آکر
200 ممبران پارلیمنٹ کو جواب نہیں دے سکتے: راہل کا مودی پر سخت حملہ
جب راہل سے پوچھا گیا کہ اس مخالفت کی قیادت کون کر رہا ہے، مایا، ممتا یا
راہل؟ اس پر ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کی عوام قیادت کر رہی ہے۔ کیا آپ نے
کسی بی جے پی ممبر پارلیمنٹ یا صنعتکار کو بینک کی اے ٹی ایم کی لائن میں
کھڑا دیکھا؟ ہم سب کالے دھن کے خلاف ہیں، لیکن اس کے لئے کروڑوں لوگوں کو
پریشان کیوں کیا جا رہا ہے۔